جنم دن

قسم کلام: اسم ظرف زمان

معنی

١ - سال گرہ، پیدائش کا دن، تاریخ پیدائش۔ "بھئی یہ تمہارا جنم دن بھی تو ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، ڈنگو، ١٠٤ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'جنم' کے ساتھ سنسکرت ہی کا اسم 'دن' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٣ء میں "ڈنگو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سال گرہ، پیدائش کا دن، تاریخ پیدائش۔ "بھئی یہ تمہارا جنم دن بھی تو ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، ڈنگو، ١٠٤ )

جنس: مذکر